Insha Ji Utho by Ibne Insha :Ghazal (in Urdu)
۔
غزل
انشاؔ جی اٹھو اب کوچ کرو
غزل
انشاؔ جی اٹھو اب کوچ کرو
اس شہر میں جی کو لگانا کیا۔
وحشی کو سکوں سے کیا مطلب
وحشی کو سکوں سے کیا مطلب
جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا۔
اس دل کے دریدہ دامن کو
اس دل کے دریدہ دامن کو
دیکھو تو سہی سوچو تو سہی،
جس جھولی میں سو چھید ہوئے
جس جھولی میں سو چھید ہوئے
اس جھولی کا پھیلانا کیا۔
شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا
شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا
زنجیر پڑی دروازے میں،
کیوں دیر گئے گھر آئے ہو
کیوں دیر گئے گھر آئے ہو
سجنی سے کرو گے بہانہ کیا۔
پھر ہجر کی لمبی رات میاں
پھر ہجر کی لمبی رات میاں
سنجوگ کی تو یہی ایک گھڑی،
جو دل میں ہے لب پر آنے دو
جو دل میں ہے لب پر آنے دو
شرمانا کیا گھبڑانا کیا۔
اس روز جو ان کو دیکھا ہے
اس روز جو ان کو دیکھا ہے
اب خواب کا عالم لگتا ہے،
اس روز جو ان سے بات ہوئی
اس روز جو ان سے بات ہوئی
وہ بات بھی تھی افسانہ کیا۔
اس حسن کے سچے موتی کو
اس حسن کے سچے موتی کو
ہم دیکھ سکیں پر چھو نہ سکیں،
جسے دیکھ سکیں پر چھو نہ سکیں
جسے دیکھ سکیں پر چھو نہ سکیں
وہ دولت کیا وہ خزانہ کیا۔
اس کو بھی جلا دکھتے ہوئے من
اس کو بھی جلا دکھتے ہوئے من
اک شعلہ لال بھبوکا بن،
یوں آنسو بن بہہ جانا کیا
یوں آنسو بن بہہ جانا کیا
یوں ماٹی میں مل جانا کیا۔
رہتے ہو جو ہم سے دور بہت
رہتے ہو جو ہم سے دور بہت
مجبور ہو تم مجبور بہت،
ہم سمجھوں کا سمجھانا کیا
ہم سمجھوں کا سمجھانا کیا
ہم بہلوں کا بہلانا کیا۔
جب شہر کےلوگ نہ رستادیں
جب شہر کےلوگ نہ رستادیں
کیوں بن میں نہ جابسرامکرے،
دیوانوں کی سی نہ بات کرے
دیوانوں کی سی نہ بات کرے
تو اور کرے دیوانہ کیا۔
ابنِ انشاء
مشکل الفاظ:
☆ دریدہ--- پھٹا ہوا۔
☆ شب--- رات۔
☆ ہجر--- جدائی۔
☆ سنجوگ--- ملن، یوگ۔
☆ افسانہ--- قصہ، کہانی۔
☆ بن--- جنگل۔
☆ بسرام--- آرام۔
●●●
ابنِ انشاء
مشکل الفاظ:
☆ دریدہ--- پھٹا ہوا۔
☆ شب--- رات۔
☆ ہجر--- جدائی۔
☆ سنجوگ--- ملن، یوگ۔
☆ افسانہ--- قصہ، کہانی۔
☆ بن--- جنگل۔
☆ بسرام--- آرام۔
●●●
Comments
Post a Comment