Ek Baar Kaho Tum Meri Ho by Ibne Insha: Geet (in Urdu)
۔ گیت ہم گُھوم چکے بستی بن میں اک آس کی پھانس لئے من میں کوئی ساجن ہو، کوئی پیارا ہو کوئی دیپک ہو، کوئی تارا ہو جب جیون رات اندھیری ہو اک بار کہو تم میری ہو.. جب ساون بادل چھائے ہو جب پھاگن پُھول کھلائے ہو جب چندا رُوپ لُٹا تا ہو جب سُورج دُھوپ نہا تا ہو یا شام نے بستی گھیری ہو اک بار کہو تم میری ہو.. ہاں دل کا دامن پھیلا ہے کیوں گوری کا دل میلا ہے ہم کب تک پیت کے دھوکے میں تم کب تک دُور جھروکے ...