Ranjish Hi Sahi by Ahmad Faraz: Ghazal (in Urdu)

۔ غزل رنجش ہی سہی دل ہی دکھا نے کے لئے آ آ پھر سے مُجھے چھوڑکے جانے کے لئے آ ما نا کہ محبت کا چھپا نا ہے محبت چپکے سے کسی روز جتانے کے لئے آ جیسے تجھے آتے ہیں نہ آنے کے بہا نے ایسے ہی کسی روز نہ جا نے کے لئے آ پہلے سے مراسم نا سہی پھر بھی کبھی تو رسم و رہِ دنيا ہی نبھا نے کے لئے آ کس کس کو بتائيں گے جدائی کا سبب ہم تُو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لئے آ کچھ تو ميرے پندارِ محبت کا بھرم رکھ تُو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لئے آ ايک عمر سے ہوں لذتِ گِريہ...