Ye chiraag be nazar by Dr Basheer Badr (in Urdu)

۔ غزل یہ چراغ بے نظر ہے یہ ستارہ بے زباں ہے، ابھی تجھ سے ملتا جلتا کوئی دوسرا کہاں ہے۔ کبھی پاکے تجھ کو کھونا کبھی کھوکے تجھ کو پانا، یہ جنم جنم کا رشتہ تیرے میرے درمیاں ہے۔ میرے ساتھ چلنے والے تجھے کیا ملا سفر میں، وہی دکھ بھری زمیں ہے وہی دکھ بھرا آسماں ہے۔ وہی شخص جس پہ اپنے دل و جاں نثار کردوں، وہ اگر خفا نہیں ہے تو ضرور بدگماں ہے۔ میں اسی گماں میں برسوں بڑا مطمئن رہا ہوں، تیرا جسم بے تغیر میرا پیار جاوداں ہے۔ انہیں راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے، مجھے روک روک پوچھا تیرا ہمسفر کہاں ہے۔ —ڈاکٹر بشیر بدر مشکل الفاظ: ☆ بے نظر ...