Posts

Showing posts from January, 2021

Tujhi ko jo yahan jalwa by Khwaja Meer Dard (in Urdu)

Image
              غزل تجھی کو جو یہاں جلوہ فرما نہ دیکھا، برابر ہے دنیا کو دیکھا نہ دیکھا۔ مرا غنچۂ دل ہے وہ دل گرفتہ، کہ جس کو کسی نے کبھی وا نہ دیکھا۔ یگانہ ہے تُو آہِ بیگانگی میں، کوئی دوسرا اور ایسا نہ دیکھا۔ اذیت مصیبت ملامت بلائیں، ترے عشق میں ہم نے کیا کیا نہ دیکھا۔ کیا مجھ کو داغوں نے سروِ چراغاں، کبھی تو نے آ کر تماشا نہ دیکھا۔ تغافل نے تیرے یہ کچھ دن دکھائے، ادھر تو نے لیکن نہ دیکھا نہ دیکھا۔ حجابِ رخِ یار تھے آپ ہی ہم، کھلی آنکھ جب کوئی پردا نہ دیکھا۔ شب و روز اے دردؔ در پے ہوں اس کے، کسی نے جسے یہاں نہ سمجھا نہ دیکھا۔       خواجہ میر دردؔ  نوٹ: حسبِ ادوار کچھ الفاظ میں معمولی ترمیم کی گئی ہے۔ مشکل الفاظ:      ☆جلوہ فرما ۔۔۔ کسی کے سامنے اپنی پوری خوبصورتی سے یا جلال کے ساتھ آنا۔      ☆غنچۂ دل ۔۔۔ دل کی کلی۔      ☆دل گرفتہ ۔۔۔ اُداس دل، جکڑا ہوا دل۔      ☆وا ۔۔۔ کھلا ہومشکلا، ظاہر کر دینا۔      ☆یگانہ ۔۔۔ اکیلا، ج...